سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے ساتھ ملکر کام کریں گے
نیویارک میں ڈاکٹر اعجاز کی قیادت میں اے پی پیک کے وفد کی سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے اہم ملاقات
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی قیادت میں کمیٹی کے وفد نے پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ اولسن سے اہم ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز کے ہمراہ اطہر ترمذی اور اسدچوہدری بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران ہم نے سفیر اولسن کو بتایا کہ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی(اے پی پیک) کمیونٹی میں سیاسی و معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔
”سفیر رچرڈ اولسن نے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کی بصیرت اور مقاصد کو سراہا اور مستقبل میں تنظیم کے ساتھ ملکر کام کرنے کی رضا مند ی کا اظہار کیا “اے پی پیک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر اعجاز احمد نے بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکا ن کو ساتھ ملکر اپنا اجتماعی کردار ادا کرنا چاہتی ہے ۔
ملاقات کے دوران پاک کلچر، تجارت اور دو طرفقہ تعلقات سمیت امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سفیر رچرڈ اولسن کی جانب سے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے کردار اور کمیونٹی کو امریکی قومی نظام کے دھارے میں شامل کرنے سمیت دیگر اقدامات کو سراہا گیا۔
امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کمیٹی کے لئے مستقبل میں سفیر اولسن کے ساتھ کام کرنا حوصلہ افزا اور اعزاز کی بات ہو گی ۔