پاکستان

بروکلین میلہ،زندہ دلان بروکلین نے جشن آزادی عظیم الشان اور تاریخی انداز میں منایا

کونی آئی لینڈ پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

 نیویارک (خصوصی رپورٹ)جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے مرکز کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین(نیویارک) جو کہ لٹل پاکستان بھی کہلاتا ہے ، پر کمیونٹی نے روایتی جوش و خروش سے وطن عزیز پاکستان کا یوم پاکستان منایا۔پاکستانی مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین کے زیر انتظام منعقد ہونے والے بروکلین میلہ اس سال صدرراجہ آزاد گل،چیئرمین چوہدری اسلم ڈھلوں ،جنرل سیکرٹری چوہدری بوبی گجر،سرپرست اعلیٰ میاں فیاض ، چیف آرگنائزر چوہدری ظہور اختر آف پنیام ،سینئر وائس پریذیڈنٹ ملک خرم ،وائس پریذیڈنٹ احمد رضوی ، وائس پریذیڈنٹ ، پرویز چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری میاں رو¿ف کی قیادت میں منعقد ہوا جبکہ میلے میں پاکستانی مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین کے جاوید خان(چئیرمین ) ، نواز خان(صدر)، عزیز بٹ (جنرل سیکرٹری)، ملک سلیم اکبر(سینئر نائب صدر)، کو چئیرمین ناصر فیضی ،پرویز بٹ ، وحید خان(نائب صدور) سمیت دیگر عہدیداران اور کمیونٹی کے ہزاروں ارکان نے شرکت۔

بروکلین میلے میں اس سال بروکلین کے بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، نیویارک سٹی کونسل کے ارکان ہائم ڈوئچ، میتھیو یوجین ، مائیمونڈیز ہسپتال کے وائس پریذیڈنٹ ڈگلس جیبلون اور قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، روحیل ڈارسمیت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ۔

بروکلین میلے میں اس سال پاکستان کے چوٹی کے فنکاروں سائرہ نسیم، ندیم عباس لونیوالہ ، لائبہ علی ، تبارکہ نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور ان کی جانب سے گائے گئے نغموں بالخصوص قومی گیتوں پر میلے میں شریک کمیونٹی کے ہزاروں ارکان جھومتے رہے اور کونی آئی لینڈ ، پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتا رہا۔بروکلین میلہ کمیٹی کے قائدین بھی فنکاروں کے ساتھ سٹیج پر وقتاً فوقتاً بھنگڑے ڈالتے رہے اور مادر وطن کے یوم آزادی کی خوشیاں مناتے رہے ۔
بروکلین میلہ کمیٹی کے صدر راجہ آزاد گل، چئیرمین اسلم ڈھلوں ، سرپرست اعلیٰ میاں فیاض ، سیکرٹری جنرل ندیم اقبال بوبی ، مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان(چئیرمین ) ، نواز خان(صدر)، عزیز بٹ (جنرل سیکرٹری)، ملک سلیم اکبر(سینئر نائب صدر) نے میلے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شرکت سے حسب سابق اس سال بھی بروکلین میں تاریخی میلہ منعقد ہوا ہے ۔

میلے مین سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک سلیم اکبر اور تبارکہ نے ادا کئے ۔ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کونسل میتھیو یوجین کی ان کوششوں کو سراہا گیا کہ ن کے تحت وہ مکی مسجد کے سامنے ٹریفک لائٹ لگانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔اسی طرح قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ سال بروکلین میلے میں سرکاری سطح پر ثقافتی وفد اور فنکاروں کو بلوانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

بروکلین میلے میں اس اس سال استقبالیہ کمیٹی کے رانا سعید، طاہر امین ، عبدالوہاب، راجہ بشارت،انٹرٹینمنٹ کمیٹی کے ملک رو¿ف، انچارج فائر ڈیپارٹمنٹ ؛ بابر بٹ ، کوارڈی نیٹر ؛ شوکت حیات ،شفیق بٹ ، ذوالفقار باجوہ ، شیر خان ، محمد کریم ، سیکورٹی انچارج؛ نادر خان ، محمد وکیل ، اظہار اعوان، کوارڈی نیٹر سماجی امور؛ شاہد حمید خان کے علاوہ سپورٹرز؛ اویس بٹ ، سلمان بٹ ، ملک رضا، امانت علی ، رضوان گلی، خالد بٹ ، پرویزاختر ، کنیز فاطمہ،ماموں انصر،پرویز ڈار،محمد اسماعیل اور صدر وویمن ونگ کیپٹن روبینہ ، روبینہ محمود ، فرزانہ صادق، حمیرا خان بھی شریک ہوئے ۔
بروکلین میلے میں اس سال کاوش ٹی وی نیویارک کی جانب سے مختلف اہم شخصیات بالخصوص ہونہار بچوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے ۔بروکلین میلے میں اس سال پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ امریکہ کے صدر ملک خرم ، میاں روف سمیت دیگر ساتھی عہدیداروں کی جانب سے مہمانان کےلئے لنچ باکسز کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button