امریکی ریاست نیو جرسی میں پانچ روزہ پلیک سیفٹی آپریشن
نیوجرسی (اردو نیوز) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز کی جانب سے امریکی ریاست نیوجرسی میں کئے جانیوالے پانچ روزہ پبلک سیفٹی آپریشن کے دوران 60غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔یہ آپریشن جو کہ 20اپریل کو اختتام پذیر ہوا ، میں تحویل میں لئے جانیوالے غیر قانونی تارکین وطن میں سے زیادہ تر مجرمانہ ریکارڈ کے حامل اور ایسے تارکین وطن تھے کہ جن کے ڈیپورٹیشن آرڈر جاری ہو چکے تھے ۔مجرمانہ ریکارڈ کے حامل تارکین وطن سنگین جرائم ، بچوں سے زیادتی،جنسی حملوں ،گھریلو تشدد اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ جیسے جرائم میں ملوث تھے ۔گرفتار ہونیوالے تارکین وطن میں 80فیصد سزا یافتہ مجرم جبکہ 20سے زائد افراد ایسے تھے کہ جن کے حتمی طور پر ڈیپورٹیشن آرڈرز جاری تھے ۔مذکورہ آپریشن کے دوران یو ایس مارشل سروس نے امیگریشن حکام کی مدد کی ۔
انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز نیوجرسی کے فیلڈ آفس ڈائریکٹر جان سوکاریز نے کہا ہے کہ اس آپریشن کی کامیابی کا سہرا ڈیپارٹمنٹ کے ان اہلکاروں کے سر ہے کہ جنہوں نے اس میں دن رات محنت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحفظ عامہ اور امیگریشن قوانین کے اطلاق کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔
انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز کی جانب سے گرفتار کئے جانیوالے تارکین وطن کہ جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں ، کے جرائم اور ریکارڈ کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں ۔گرفتار تارکین وطن کا تعلق برازیل،چین، کولمبیا،کیوبا، ڈومینیکن ریپبلک،ایکواڈور،ال سلواڈور،گوئٹامالا،اٹلی،جمیکا،میکسیکو،پیرو اور یوکرائن سے بتایا گیا ہے ۔نیوجرسی کے جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ، ان میں برگن، برلنگٹن، کیمڈن، کمبرلینڈ، ایس سیکس،ہڈسن،مرسر،مڈل سیکس، مون ماو¿تھ، مورس،اوشن، پسیک، سمر سیٹ اور یونین کے علاقے شامل ہیں ۔