" "
امیگریشن نیوز

نیویارک میں امیگریشن کے چھاپے،225گرفتاریاں

نیویارک (اردو نیوز) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (یو ایس آئی سی ای ) حکام نے گذشتہ ہفتہ نیویارک میں چھ روزہ آپریشن میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن بالخصوص مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افراد کو گرفتار کیا ۔ امیگریشن حکام کے مطابق 14اپریل کو ختم ہونےو الا چھ روزہ آپریشن نیویارک سٹی، لانگ آئی لینڈ اور ہڈسن ویلی میں کیا گیا جس میں کل 225افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ان افراد کو امریکی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں گرفتار کیا گیا ۔یو ایس آئی سی آئی کے مطابق گرفتار 225افراد میں سے 180مجرمانہ ریکارڈ کے حامل تھے یا ان کے خلاف کوئی نہ کوئی مجرمانہ کی زیر التواءتھا جبکہ 80افراد ایسے تھے کہ جن کے خلاف فائنل ڈیپورٹیشن آرڈر جاری ہو چکے تھے یا نہیں پہلے ڈیپورٹ کیا جا چکا تھا لیکن پھر بھی وہ کسی طریقے سے ملک میں واپس آگئے ۔
یو ایس آئی سی ای کے حکام کا کہنا ہے کہ مقامی حکام ومقامی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی پالیسیوں اور عدم تعاون کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ڈائریکٹر برائے ای آر او نیویارک تھامس آر ڈیکر نے مزید کہا کہ مذکورہ صورتحال کے باوجود ہمارے اہلکاروں کی محنت کی وجہ سے اہداف کے حصول میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یو ایس آئی سی ای کانگریس کی جانب سے طے شدہ قوانین کے مطابق اپنا کام بھرپور طریقے سے انجام دینے کے لئے پرعزم ہے ۔
یو ایس آئی سی ای حکام کے مطابق نیویارک کے علاقے سے گرفتار کئے جانیوالے غیر قانونی تارکین وطن کا تعلق البانیہ، انٹیگا، ارجنٹینا، بنگلہ دیش،برازیل، برقینا، فاسو، برما، چین، کولمبیا،ڈومینیکن ریپبلک،ایکوڈور،مصر،گوئٹامالا،جارجیا، گانا، ہیٹی، ہنڈورس،گرنیڈا،ہنگری،آئر لینڈ، اسرائیل،جمیکا، جارڈن، کوسوو،مالدیپ،پاکستان، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس،سلکواکیہ،جنوبیافریقہ،سپین، تاجکستان، ازبکستان، وینزویلا،سینٹ ونسٹ اور سینٹ لوکا سے ہے ۔
یو ایس آئی سی ای کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ محکمے کی جانب سے قانون کا نفاذ ایسے تارکین وطن کے خلاف یقینی بنایا جا رہا ہے جو کہ قومی سلامتی ،پبلک سیفٹی اور بارڈر سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں ۔تاہم یو ایس آئی سی ای کی جانب سے ایسے افراد کہ جو کسی اور قسم کے ڈیپورٹیشن کے زمرے میں آتے ہیں ،کے خلاف قوانین کے نفاذ میں استثنیٰ سے کام نہیں لیا جا رہا ۔ایسے تمام افراد جو کہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں ، یا گرفتاری،تحویل یا ڈیپورٹیشن کے زمرے میں آتے ہیں ، پر بھی امیگریشن قوانین کا اطلاق ہو سکتا ہے ۔
یو ایس آئی سی ای کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانیوالے بعض ایسے تارکین وطن کہ جو بار بار غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے ، کے خلاف وفاقی سطح پر قانونی چارہ جوئی بھی کی جا سکتی ہے ۔حکام کی جانب سے کہا گیا کہ امیگریشن قوانین کے اطلاق کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button