پاکستان

نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے شناختی کارڈ کی نارمل فیس 4250 ارجنٹ فیس 6350 جبکہ ایگزیکٹو فیس 8450 ہوگی

اسلام آباد (اردو نیوز ) نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔قومی شناختی کارڈ مہنگا ہوگیا، 25اپریل سے نئی قیمت دینا ہوگی۔نئے شیڈیول کے مطابق نئے نارمل آئی ڈی کارڈ کی فیس ارجنٹ 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو 2150 روپے میں اجرا ہوگا۔روز نامہ جنگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کی نارمل توسیع 400 روپے ،ارجنٹ 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو 2150 میں ہوگی۔اسمارٹ کارڈ 750 ارجنٹ 1500 جبکہ ایگزیکٹو 2500 روپے میں جاری ہوگا۔اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے شناختی کارڈ کی نارمل فیس 4250 ارجنٹ فیس 6350 جبکہ ایگزیکٹو فیس 8450 ہوگی۔اورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 4600 ارجنٹ 6700 جبکہ ایگزیکٹو کی فیس 8800 ہوگی۔

Related Articles

Back to top button