مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، مدثر چوہدری
آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ بانو کے لرزہ خیز قتل پر مودی سمیت ذمہ دار بھارتی حکام کے خلاف مقدمات چلائے جائیں
آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ بانو کے لرزہ خیز قتل پر مودی سمیت ذمہ دار بھارتی حکام کے خلاف مقدمات چلائے جائیں
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سمیت کشمیری قیادت کی کوششوں کو
سلام پیش کرتے ہیں کہ جو کشمیر کاز کے لئے ان تھک کوششیں کررہے ہیں
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مدثر چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ بانو سے مندر میں کی جانیوالی درندگی اور قتل کے لرزہ خیز واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی پوری انسانیت کو شرمندگی اور ندامت محسوس کرنی چاہئیے کہ ان کے سامنے ایک معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا اور اقوام عالم مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔
مدثر چوہدری نے کہا کہ آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ بانو کے لرزہ خیز قتل پر مودی سمیت ذمہ دار بھارتی حکام کے خلاف مقدمات چلائے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سمیت کشمیری قیادت کی کوششوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جو کشمیر کاز کے لئے ان تھک کوششیں کررہے ہیں ۔پاکستانی اور کشمیری عوام ان کے دست و بازو بنیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور کشمیری عوام کے حقوق کے لئے ان کے شانہ بشانہ چلیں اور ساتھ دیں ۔مدثر چوہدری نے مزید کہا کہ حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی لندن آمد کے موقع پر بھارتی جبر و ریاستی تشدد کے خلاف کامیاب مظاہروں کے منتظمین کو ہم کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ اس نوبل کاز میں ان کے ساتھ رہیں گے ۔