محکمہ امیگریشن نے سیاسی پناہ کیسوں کے انٹرویو کا نظام بدل دیا
سیاسی پناہ کےلئے جنہوں نے پہلے کیس فائل کئے ہیں، ان کے انٹرویو بھی اب پہلے ہی ہونگے ، یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کا اعلان
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسزکے پاس 21جنوری2018تک کے اعداد و شمار کے مطابق تین لاکھ گیارہ ہزار سیاسی پناہ کے کیس زیر التواءہیں
یو ایس سی آئی ایس کے مطابق سیاسی پناہ کے کیسوں میں گذشتہ پانچ سالوں میں 1750فیصد اضافہ ہوا ہے اور موجودہ حالات میں سیاسی پناہ کے کیس دائر کرنے کی شرح بھی بڑھ گئی ہے
واشنگٹن ڈی سی (محسن ظہیر سے ) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاسی پناہ کے نئے درخواست دہندگان کے پرانے درخواست دہندگان سے پہلے انٹرویو کرے گی تاکہ سیاسی پناہ کے کیسوں کے سلسلے میں محکمے میں جو کیسوں کا انبار لگ گیا ہے ، اس میں کمی کی جائے ۔ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسزکے پاس 21جنوری2018تک کے اعداد و شمار کے مطابق تین لاکھ گیارہ ہزار سیاسی پناہ کے کیس زیر التواءہیں ۔یو ایس سی آئی ایس کے مطابق سیاسی پناہ کے کیسوں میں گذشتہ پانچ سالوں میں 1750فیصد اضافہ ہوا ہے اور موجودہ حالات میں سیاسی پناہ کے کیس دائر کرنے کی شرح بھی بڑھ گئی ہے ۔یو ایس سی آئی ایس کی ڈائریکٹر فرانسس سسنا کے مطابق سیاہ پناہ کے کیسوں کو نمٹانے میں تاخیر پناہ گزینی کے نظام اور قومی سلامتی کے تقاضوں کے بھی برعکس ہے ۔