پاکستان

صدر ٹرمپ کو نوبل ایوارڈ دیا جائے ،18امریکی ارکان کانگریس کا نوبل کمیٹی کو خطاب

کوریا کے خطے میں صدر ٹرمپ کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر ٹرمپ کوامن کا نوبل پرائز دیا جائے

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ کو بھی ان کے دور صدارت میں امن کا نوبل پرائز دیا گیا تھا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی کانگریس کے 18ارکان نے نوبل پرائز کمیٹی کے سربراہ کو لکھے گئے اپنے خط میں 2019کے نوبل امن ایوارڈ کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام پیش کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نارتھ کوریا اور ساو¿تھ کوریا میں دہائیوں پرانی دشمنی میں اہم پیش رفت اور نارتھ کوریا کے نیوکلیائی پروگرام کے حوالے سے ہونیوالی اہم پیش رفت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر انہیں امن کا نوبل پرائز دیا جائے ۔
نوبل کمیٹی کو خصوصی مراسلہ ریپبلکن کانگریس مین لیوک میسر نے ساتھی ارکان کے دستخطوں کے ساتھ ارسال کیا ہے ۔مراسلہ میں ارکا ن کانگریس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نارتھ کوریا پر ہر ممکن دباو ڈالا گیا کہ وہ اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کو ختم کرے تاکہ خطے کے امن کو یقینی بنایا جا سکے ۔اسی دباو¿ کے نتیجے میں نارتھ کوریا مذاکرات کی میز پر آیا ہے ۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ کو بھی ان کے دور صدارت میں امن کا نوبل پرائز دیا گیا تھا

Related Articles

Back to top button