اوورسیز پاکستانیز
باکسرعامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت
بچی کا نام لینا خان رکھا گیا ہے،عامر خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی
لندن (اردو نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹی کے وزن سے متعلق بھی مداحوں کو بتایا۔عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام لینا خان رکھا ہے جب کہ بچی کا وزن 8 پاو¿نڈ 3 اونس ہے۔واضح رہے باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی جب کہ 2014 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام لمائسا خان رکھا تھا۔